Live Updates

عمران خان کی اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سی ڈی اے اور پولیس کی کاروائی کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 19:16

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سی ڈی اے اور پولیس کی کاروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں کچی بستیوں کیخلاف سی ڈی اے اور پولیس کی کاروائی کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مجرم کچی بستی میں ہے تو صرف اس کیخلاف کاروائی کی جائے۔

قبضہ مافیہ کی بجائے حکومت غریبوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔ پوری آبادی اور ان کا گھریلو سامان تباہ کرنا درست نہیں۔حکومت آپریشن سے قبل متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ آئین کے تحت رہائش کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی بنیادی پر کچی بستی پالیسی کا آغاز کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات