چنیوٹ، بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین پر قبضہ کرنیوالے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 31 جولائی 2015 19:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین پر قبضہ کرنیوالے پولیس اہلکار کے خلاف ساتھیوں سمیت مقدمہ درج تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھہ موچیاں کی رہائشی کلثوم بی بی بیوہ محمد یوسف نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پولیس میں تعینات اہلکارفضل عباس اپنے ساتھیوں منشاء ، نذیر اور دیگر خواتین کے ہمراہ ملکر میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتاہے جو مجھے اپنے شوہر کی طرف سے ملی ہے اس نے متعدد دفعہ اس زمین پڑی انٹیں وغیرہ چوری کرلی ہیں کلثوم بی بی نے بتایا کہ ڈی پی ا و عبدالقادر قمر نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 354/440/379/148/149کے تحت مقدمہ نمبری817درج کروادیا ہے جس میں ملز م فضل عباس نے ضمانت کروا رکھی ہے اور مجھے میرے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری اولاد کو اس سے خطرہ ہے وہ ہمارے گھر کے گرد چکر لگاتا ہے اور مسلسل ڈرا دھمکا رہا ہے کہ مقدمہ واپس لیا جائے کلثوم بی بی کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مجھے تحفظ فراہم کیاجائے اور فضل عباس کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ پولیس ان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے تاہم عدالتی نظام کی وجہ سے فضل عباس اسے قتل کرنے کے درپے ہے کلثوم بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے یا اس کے بچوں کو کچھ ہوجائے تو اس کا ذمہ دار فضل عبا س اور اس کے ساتھی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :