روز مرہ کی صفا ئی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور احسن طریقے سے انجام دیئے جائیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی

جمعہ 31 جولائی 2015 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی محترمہ عائشہ ابٹرو نے ،ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) افضل زیدی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں صفا ئی ستھر ائی و بارشوں کے حوالے سے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے صفائی ستھرائی اور بارشوں کے دوران نکاسی آ ب کے کام کوبہتر کرنے پر زور دیا تا کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ ہو اور روز مرہ کی صفا ئی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور احسن طریقے سے انجام دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹر یٹر نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کے بارشوں کے دوران مشنری کو درست حالت میں رکھا جائے اور جو مشنری درست حالت میں نہیں ہیں انکی مرمت کا فوری انتظام کیا جائے ۔بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ وسطی نے گجر نالہ لیا قت آ با د نمبر 10اور ڈاکخانہ پر جاری صفا ئی ستھرائی کے کاموں کا معا ئنہ بھی کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ندیم حیدر ،محمد اکبر ،غوث محی الدین و دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :