سکھر اور لا ڑ کا نہ میں کچے کی 38یو نین کے 244گا ؤ ں سے 163157افرا د منتقل ہو ئے ہیں ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

جمعہ 31 جولائی 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)صو با ئی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنر ل سید سلما ن شاہ نے کو ٹری کی صو ر ت حا ل کے با ر ے میں بتا یا ہے کہ کو ٹر ی بیرا ج میں پا نی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور کچے کے لو گو ں کو فو ر ی محفو ظ مقا م پر چلے جا نے کے لئے وا رننگ جا ر ی کر دی گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ سکھر اور لا ڑ کا نہ ڈو یژن میں کچے کی 38یو نین کو نسل کے 244گا ؤ ں سے 163157افرا د منتقل ہو ئے ہیں جن میں سے 21009افرا د انتظا میہ کے ریلیف کیمپو ں میں منتقل ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکھر اور لاڑکانہ ڈو یژن میں اس وقت 73ریلیف کیمپ کا م کر رہے ہیں انہو ں نے مزید بتا یا کہ دو نو ں ڈویژن میں ما ل مویشی منتقل کئے گئے ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے ریلیف کے لئے بھیجے گئے سا ما ن کی تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ ابتک 19اضلا ع میں 16600ٹینٹ ،12اضلا ع میں 29بو ٹس ،کرا چی سمیت 8اضلا ع میں 63ڈی وا ٹر پمپ اور 5اضلا ع میں4000سو لر سسٹم لا ئٹ ،4000چٹا ئیا ں اور 84000مچھر دا نیا ں جبکہ 20وا ٹر ٹینک بھی بھیجے گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ میں ایمر جنسی نا فذ ہے اور عملہ چو بیس گھنٹے کا م کررہا ہے ۔