سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا آپریشن ’مدد ‘ جاری

جمعہ 31 جولائی 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاک بحریہ کا فلڈ ریلیف آپریشن ’’مدد‘‘ زیریں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بحریہ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے خیر پور، سکھر، گھوٹکی، پنوں عاقل اور ملحقہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 1500 خواتین، مرد اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

مزید برآں، پاک بحریہ کی جانب سے 10ٹن امدادی سامان ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ روانہ کیا گیا جو سیلاب زدگان میں تقسیم کیا جائے گا۔

متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے خدشے کے پیش نظر پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان نیوی کی فیلڈ کمانڈز ہنگامی صورتحال سے نبر د آزما ہونے کے لیے PDMAاور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :