چشتیاں، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 19:12

چشتیا ں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں عبدالرزاق قریشی کی عدالت نے چک نمبر169مراد ڈاہرانوالہ کے زمیندارذوالفقا رعلی کے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم احسن اقبال کو سزائے موت و دولاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنایا جبکہ مقدمہ کے دیگرتین ملزمان بابر حسین ججہ،عمر مرتضیٰ ،اظہر اقبال کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کے مقدمہ 264/11چک نمبر169مرادکے ذوالفقار علی کو رقبہ کے تنازعہ ملزمان نے قتل کر دیا۔پولیس تفتیش میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جس پر مقتول کی ہمشیرہ نسیم اختر نے عدالت میں ستخاثہ دائر کیا جس میں احسن اقبال۔بابر حسین ججہ ۔عمر مرتضیٰ۔اظہر اقبال سکنہ چک نمبر171مراد کو ملزم نامزد کیا چنانچہ عدالت تین سال مقدمہ قتل کی سماعت ہوئی اور فیصلہ سنایا گیا۔ممتاز قانون دان حاجی غلام رسول تگھڑا ایڈوکیٹ استغاثہ کی جانب سے وکیل تھے۔