ڈیرہ اﷲ یار میں پولیس کی کارروائی ، جوا کے اڈے پر چھاپہ ،پانچ افراد گرفتار

جمعہ 31 جولائی 2015 19:12

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) ڈیرہ اﷲ یار میں پولیس کی کاروائی جوا کے اڈے پر چھاپہ پانچ افراد گرفتار، قماربازی اور نقدی برآمد، شہر کی فضا کو خراب کرنے ہر گز کسی کواجازت نہیں دیا جائے گا ایس ایچ او تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اﷲ یار کے لغاری محلہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ڈیرہ اﷲ یار محمد داؤد کھوسہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر جہائزیب خان ،اے ایس آئی محمد ندیم بہرانی ودیگر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر عبد الحق بھٹی ،شاہ محمد چاڈیو سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے قماربازی اور نقدی بھی برآمد کرلی ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شہر کی پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی تاکہ نوجوان نسل اس تباہی سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :