پاک قطر فیملی تکافل نے سال 2014 کیلئے 27.22 فیصد سرپلس ڈسٹریبیوشن کا اعلان کر دیا

جمعہ 31 جولائی 2015 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے 2014 کیلئے اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء (براہ راست کاروبار) میں 27.22 فیصد سرپلس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ مسلسل سات برسوں سے اپنے انفرادی شرکاء میں یہ سرپلس تقسیم کررہی ہے ۔ سرپلس کی یہ تقسیم سال 2014 کے دوران ادارے کی مسابقتی مالیاتی کارکردگی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سرپلس کا حساب کرنے کیلئے سنگل ریٹ طریقہ اختیارکیا گیا ہے اور یہ ہر رکن کی طرف سے انڈویجول فیملی تکافل پارٹیسیپنٹ فنڈ میں موصول شدہ ’’مجموعی خالص کنٹریبیوشن ‘‘ کے حساب سے ان میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔مزید برآں، اصل سرپلس صرف ان شرکاء کے درمیان تقسیم کیا جائے گا جو سال 2015 کے دوران پول چھوڑ جائیں گے اور اپنی رکنیت کی میچورٹی یا موت کی صورت میں مستقل طور پراپنی کنٹریبیوشن واپس لیں گے۔

(جاری ہے)

سرپلس ڈکلریشن کے اس اہم اعلان کے بعد پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ ملک کا سنگل فیملی تکافل آپریٹر بن گیا ہے جو گزشتہ سات برسوں سے ہرسال مسلسل انفرادی فیملی تکافل کیلئے قابل تقسیم سرپلس کا اعلان کررہاہے ۔ یادرہے سال 2008 ء کے دوران پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے 10فیصد سرپلس تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جوسال 2014 میں 27.22 فیصد سرپلس تک پہنچنے کیلئے مسلسل اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :