انسانیت فاؤنڈیشن کاسیلاب متاثرہ دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر 15ہزار2سو چھیانوے مریضوں کا طبی معائنہ

جمعہ 31 جولائی 2015 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرہ دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر 15ہزار2سو چھیانوے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے میڈیکل مشن کے 42ڈاکٹرز اور 96پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم ڈیرہ غازی خان،لیہ،روجھان،مٹھن کوٹ،راجن پور،سکھر،رحیم یار خان،سکردو،چترال میں سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں58میڈیکل کیمپ لگائے گئے جبکہ45ایمبولینس گاڑیاں بھی مصروف ہیں۔چترال کے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار گھنٹوں پیدل چل کر کندھوں پر ادویات اٹھائے دور دراز علاقوں میں جا کر میڈیکل کیمپنگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب متا ثرہ علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیش کے رضاکاروں نے15296مریضوں کا معائنہ کیا اور سات لاکھ سے زائد روپے کی ادویات مفت فراہم کیں۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم گرم چشمہ کی علاقے میں پہنچی تو اچانک مزید سیلاب آنے کے اطلاع پر لوگوں نے دوڑیں لگا دیں اس دوران ایک خاتون کی چھوٹی بچی اس کی گودسے گر گئی اور بیہوش ہو گئی موقع پر موجود لوگوں نے اسے مردہ قرار دے دیا تو فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز نے سی پی آر کیا تو بچی ہوش میں آگئی جس پر اس کے والدین اور موقع پر موجود لوگوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خشک راشن ،صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں پکی پکائی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔رضاکار کشتیوں کے ذریعے سیلابی علاقہ جات میں امدادی سامان پہنچا رہے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے حیدر آبادکی مہر علی کالونی ، لطیف آباد یونٹ نمبر11میں زیر آب آنے والی بستی میں پانی میں پھنسے افراد کی بحالی کا کام جاری ہے، اس دوران پانچ ہزار متاثرین میں اب تک پکاپکایا کھانا ، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچائی جاچکی ہیں۔

کچھ لوگ اس بستی کے اپنے گھروں میں پانی کے باوجود گھروں کی حفاظت کے خاطر مقیم ہیں ان کو وہاں پر کشتیوں کے ذریعے کھانا، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکنان دن رات اس متاثرہ علاقوں میں خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں ، ایمبولینس سروس کو بھی اس علاقے میں متحرک کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مریض کو بروقت طبی امداد کی سہولیات دی جاسکے۔

سندھ میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ایک ہزار سے زائد کارکنان بدین ، ٹھٹھہ ، سکھر ، پنوعاقل ، گھوٹکی اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، مسلسل سروے ٹیمیں مختلف علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کا سروے کرکے ان کو خوراک اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں۔