ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کے لئے سیل لوڈکی حدکم کر کے تین فیصد مقرر کر دی، سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو گا
جمعہ 31 جولائی 2015 19:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے میوچل فنڈز یونٹ کی فروخت پر سرمایہ کاروں کے فنڈز سے سیل لوڈ کے نام پر کی جانے والی کٹوتی کو پانچ فیصد سے کم کر کے تین فیصد کر دیا ہے۔ سیل لوڈ کی حد میں کمی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اَیسٹ مینجمنٹ کمپنی سرمایہ کار سے سیل لوڈ فیس وصول نہیں کر ے گی اگر سرمایہ کار میوچل فنڈ یونٹ کی خریداری کے لئے کمپنی سے براہ راست رابطہ کرے گا یا آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے میوچل فنڈ یونٹ حاصل کرے گا۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلرنمبر چھبیس میں اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کرتے وقت واضح طور پر سرمایہ کار کو سیل لوڈ کی مد میں کی گئی کٹوتی کی شرح اور رقم سے آگاہ کریں گی۔(جاری ہے)
مزید ازاں اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کرتے وقت متعلقہ سرمایہ کار سے تصدیق کروائیں گی کہ اس نے سرمایہ کاری سے متعلق تمام شرائط و ضوابط کو پڑھ لیا ہے۔
اَیسٹ مینجمنٹ کمپنی پابند ہو گی کہ وہ سرمایہ کاری کرنے کے اڑتالیس گھنٹوں کے اند ر اندر سرمایہ کاروں کو سیل لوڈ کی مد میں کی گئی کٹوتی کی شرح اور رقم اور انویسٹ کئے گئے خالص سرمائے سے آگاہ کریں۔ ایس ای سی پی نے تمام اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کی درخواست موصول ہونے پر نیٹ اَیسٹ ویلیو مقرر کرنے کے لئے ایک جیسی پالیسی اپنائیں اور درخواست وصول ہونے پر نیٹ اَیسٹ ویلیو (این اے وِی) مقرر کریں ۔ ایس ای سی پی نے تمام اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سرمایہ کاروں سے چیک یا پے آرڈر وصول ہونے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر جلد از جلد ان کو بینکنگ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے جمع اور کلیئر کر دیں۔ ان اقدامات کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید فائدہ مند بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.