حساس اداروں کی کارروائی ، یوحنا آباد چرچ خود کش حملہ آوروں کے 5 سہولت کارگرفتار

جمعہ 31 جولائی 2015 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ خود کش حملہ آوروں کے 5 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ،قبضے سے اسلحہ،بارود ی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمدکر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہورمیں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یوحناآباد چرچ خود کش حملہ آوروں کے 5 سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتاردہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروں کی معاونت کی تھی ۔دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔واضح رہے کہ رواں سال 15مارچ کو یوحنا آباد میں چرچ کے گیٹ پر دوخودکش دھماکوں میں 15افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :