ڈیرہ اسماعیل خان،گھریلوحالات سے تنگ شخص کی نہرمیں چھلانگ لگاکرخودکشی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 31 جولائی 2015 18:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) گھریلوحالات سے تنگ شخص کی معظم والی کے قریب سی آربی سی نہرمیں چھلانگ لگاکرخودکشی کی کوشش‘کڑی خیسورپولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسورکی حدودمیں کراسنگ موڑکے قریب چشمہ رائٹ بینک کینال نہرمیں گھریلوحالات سے تنگ آکرمعظم والی کے رہائشی حاجی احمدولداﷲ ڈتہ نے چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

جس کوموقع پرموجودلوگوں نے بچالیا۔کڑی خیسورپولیس نے حاجی احمدکیخلاف اقدام خودکشی کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :