ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں میں موسلادھاربارش‘نظام زندگی مفلوج ،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

جمعہ 31 جولائی 2015 18:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں میں گہرے بادل چھانے کے بعدتیزموسلادھاربارش‘نظام زندگی مفلوج ہوگیا‘شہرکے چاروں بازاروں سمیت گلیات جھیل میں تبدیل ہوگئیں‘ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘نکاسی آب کے نالوں کی قلعی کھل کرسامنے آگئی‘بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں میں اچانک گہرے بادل چھاگئے جسکے بعدتیزموسلادھارریکارڈبارش ہوئی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی۔شدیدبارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا اورشہرکے چاروں بازاروں سمیت گلیات جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ٹی ایم اے کی طرف سے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل کرسامنے آگئی۔شہرجھیل کامنظرپیش کررہاتھا۔شہرکے تمام سڑکوں پربھی کافی پانی جمع رہا۔جسکی وجہ سے لوگوں کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑا۔بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے۔جن میں سے بعض آخری اطلاعات تک بھی بحال نہیں کئے جاسکے تھے۔شہراوراسکے مضافاتی علاقوں میں آخری اطلاعات تک گہرے بادل چھائے ہوئے تھے ۔