عوا م کو سستے اور فور ی انصاف کی فراہمی میں ڈیر ہ بار کے وکلا ء کا اہم کر دار ہے ،صدر ڈسٹرکٹ بار اختر حسین قریشی

جمعہ 31 جولائی 2015 18:08

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوا م کو سستے اور فور ی انصاف کی فراہمی میں ڈیر ہ بار کے وکلا ء کا اہم کر دار ہے ڈیر ہ بار کے وکلا ء نے ہمیشہ ججو ں کے تعاون سے غر یب عوا م کو فور ی اور سستا انصاف فراہم کیاججز نے بھی وکلا ء کے ساتھ انصاف کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا یہی وجہ ہے کہ عدلیہ پر غر یب عوام کا اعتما د میں اضا فہ ہوا ہے ان خیالات کا ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی نے ڈیر ہ سے تبدیل ہونیوالے نو ججز کے اعزاز میں دی جانیوالی الوداعی تقریب سے خطا ب کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤ ف خا ن کے علاوہ ججز اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شر کت کی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس خیبر پختونخواہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے وکلا ء اور ججز کی سہولیات کے لئے جو اقدامات کئے ہیں انکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بار کے صدر اختر حسین قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس جسٹس مظہر عالم میانخیل نے پور ے صو بے کے وکلاء اور ججز سے یکسا سلوک کیا ہے اور ہر تحصیل و ضلع میں برابری کی بنیا د پر سہولیات فراہم کیں ہیں اختر حسین قریشی نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں جو ڈیشیل ہائی کورٹ کمپلیکس کے مکمل ہو نے پر ججز اور وکلاء کے کافی حد تک مسائل میں کمی آئیگی انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤ ف خان سمیت تمام ججز انصاف کی فراہمی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اور عدلیہ کی طرف سے عوام کو ان کی دہلیز پر سستا فوری انصاف فراہم کر رہی ہے اختر حسین قریشی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وکلاء اور ججز کا محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے انہوں نے کہا کہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ کرنا میرا فر ض ہے وکلا ء برادری کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا اور وکلاء کے حقوق کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤ ف خان نے وکلا ء کے تعاون کو سراہا تے ہو ئے کہا کہ ججز کا تعاون بھی ہمیشہ انکے ساتھ رہیگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی نے تبدیل ہو نے والے ججز اورنگزیب خلیل ، عقیل عاجز ، ممریز حسین ، احتشا م الحق دانشمند ، عابد زما ن ، خالد منصور ، محمد ہا رو ن ، عبید اﷲ ، مجیب الرحما ن میں شیلڈ تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :