Live Updates

چارسدہ، تحریک انصاف ، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے 49میں سے 26 نشستیں حاصل کرکے ضلعی حکومت کی راہ ہموار کر دی،اے این پی اور جے یو آئی 23نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی

جمعہ 31 جولائی 2015 18:08

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف ، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے 49میں سے 26 نشستیں حاصل کرکے ضلعی حکومت کی راہ ہموار کر دی ۔ اے این پی اور جے یو آئی 23نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ ضلعی حکومت کی تشکیل میں ہارس ٹریڈنگ کے خدشات ۔تحصیل چارسدہ کی نظامت پر اے این پی کی پوزیشن مستحکم ۔

تفصیلات کے مطابق 30جولائی کی ری پولنگ کے ختمی نتائج کے بعد چارسدہ کی ضلعی اور تین تحصیلوں مقامی حکومتیں قائم کرنے کیلئے پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی ۔ ری پولنگ کے بعد ضلع کونسل میں اے این پی کے17، جے یو آئی کے 6، تحریک انصاف کے 13، قومی وطن پارٹی کے 10جبکہ جماعت اسلامی کے 3نشستیں کنفرم ہو گئی ۔ ضلع کونسل کے 49نشستوں میں قومی وطن پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد کی مجموعی طور پر 26نشستیں ہے جس سے سہ فریقی اتحادکے ضلعی حکومت تشکیل دینے کے امکانات واضح ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل چارسدہ کے 25نشستوں میں اے این پی کے 10جبکہ جے یو آئی کے 3نشستیں ہے جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے 5 ، تحریک انصاف کے 4اور قومی وطن پارٹی نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔تحصیل کونسل چارسدہ میں اے این پی اور جے یو آئی مشترکہ طور پر مقامی حکومت قائم کرنے کے پوزیشن میں ہے جبکہ تحصیل شبقدر اور تحصیل تنگی میں قومی وطن پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد کی واضح برتری ہے ۔ جہاں دونوں تحصیلوں میں سہ فریقی اتحاد کی مقامی حکومتیں تشکیل پائی گی ۔ ضلعی نظامت کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کے قومی امکانات موجود ہے ۔ اے این پی اور جے یو آئی مخالف اتحاد کے دو تین ووٹ حاصل کرکے ضلعی نظامت کے اانتخاب میں اپ سیٹ کر سکتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات