خیبر پختونخواووشو ایسوسی ایشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی ووشو ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 18:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) خیبر پختونخواووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خیضر اﷲ خان نے ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی ووشو ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ14اگست کے موقع پر پشاورمیں منعقدہ اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں کی جارہی ہے ،جس میں بڑی تعدادمیں سینئر وجونیئرز کھلاڑی حصہ لینگے۔ٹورنامنٹ کاافتتاح صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صر حاجی زبیر علی کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی مہمان خصوصی ہونگے۔جو کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرفیاں وکیش انعامات دینگے۔

متعلقہ عنوان :