اسلامیہ کالج پشاور میں داخلے کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 5اگست کو لئے جائینگے

جمعہ 31 جولائی 2015 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء )اسلامیہ کالج پشاور میں داخلے کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 5اگست کو لئے جائینگے،ٹرائلز میں کرکٹ،فٹ بال،ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا،جنہیں تعلیمی وسائل سمیت دیگر سہولیات مہیاکئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج پشاور کے پی سی بی کوالیفائڈ کرکٹ کوچ علی ہوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر سپورٹس کیہرسال کی طرح امسال بھی یہی کوشش رہی ہے کہ مستقبل میں بھی اسلامیہ کالج کے طلباء تعلیمی میدان سمیت کھیلوں کی دنیامیں بھی پاکستان اورخیبر پختونخواکانام روشن کرسکے ۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس کے کوٹے پر کالج میں داخلے لینے والے طلباء پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ،تاکہ ٹیلنٹڈ طلباء کو داخلہ دیکر انہیں اسلامیہ کالج اکیڈمی میں مزید پالش کیاجائے اور آگے جاکرقومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کی طرح دنیامیں ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے سبب بنے۔انہوں نے کہاکہ اسلامیہ کالج میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کیلئے ٹرائلز میں کسی قسم کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی بلکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔