ملک میں وسائل کی کمی ،نہیں قومی خزانہ خالی ہو چکا، شور مچانے والے جھوٹے ہیں ، تحریک انصاف کیساتھ نظام ٹھیک کرنے کیلئے تعاون کیا گیا تو پاکستان سے بہتر اور ترقی یافتہ کوئی اور ملک نہیں ہوگا

صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل کی وفد سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) ملک میں وسائل کی کمی نہیں قومی خزانہ خالی ہو چکا شور مچانے والے جھوٹے ہیں اگر تحریک انصاف کیساتھ نظام ٹھیک کرنے کیلئے تعاون کیا گیا تو پاکستان سے بہتر اور ترقی یافتہ کوئی اور ملک نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نار کاٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا و ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں جمشید الدین کا کا خیل نے اپنے دفتر میں پی کے 14 کے نمائندہ مشران وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے سیاستدانوں نے نظام ٹھیک کرنے میں ہمارے قائدین سے مخلصانہ تعاون کیا۔ اور ذاتی مفادات سے بالاتر ملک و قوم کی خدمت کیلئے مثبت رویے اپنائے ۔ تو پاکستان سے بہتر کوئی ملک نہیں کیونکہ ہمارے ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں وفاق کے ارباب اقتدار قومی خزانہ خالی ہونیکا شور مچانے والے دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں امن و امان بحال کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کر دی تا کہ شہر قائد کراچی کی فرسودہ صورت حال معیشیت اور رونقیں بحال ہو جائیں کیونکہ پر امن پاکستان اور عوام کی خوشحالی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے کراچی کے حا لات بتدریج ٹھیک ہو رہے ہیں قومی معاملات میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے ڈیکلریشن لینے کی ضرورت نہیں ۔ برطانیہ میں الطاف حسین اور متحدہ کے ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کافی شواہد ملے ہیں۔وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے خلاف فوری ایکشن لیں جن معاشروں میں قتل کے مجرموں کو اﷲ تعالیٰ کے حکم اور ملک کے قانون کے تحت سزانہ ملے۔ وہ تباہ ہو جاتے ہیں سیاسی مفاہمتوں نے اس ملک کا بیڑہ عرق کر دیا اور اس قسم کے حالات سے ہمارا مکار دشمن بھارت بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے سرگر م عمل ہے لیکن پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور خداوند کریم پاکستان کی حفاظت کریگا۔

متعلقہ عنوان :