عوام کے فلاح وبہبود اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے تخت بھائی میں جلد میگا پراجیکٹ شروع کریں گے

رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صوبائی اسمبلی کے ممبر اور ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیرمین افتحار علی مشوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے فلاح وبہبود اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تخت بھائی میں جلد میگا پراجیکٹ شروع کریں گے تخت بھائی بائی پاس ،تعلیم ،صحت،ابنوشی ،واپڈا کی کم وولٹیج کے حاتمے لیے درجنوں ٹرانسفارمروں کی فراہمی اور مواصلات پر کروڑوں روپے فنڈز کے علاوہ ٹکر روڈ کے دونوں اطراف کے نکاسی اب کے نالیوں کی تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی میں بارہ لاکھ روپے سے نو تعمیر شدہ سلاٹر ہاوس کا افتتاح کرتے ہوے کہا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر محمد اشفاق خان ،ای اے سی اصضر علی خان ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد طارق خان جنرل سکیرٹری وہاب یوسفی ،تخریک انصاف پشاور ریجن کے جائنٹ سکیرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع کونسل کے ممبر محمد سیعد خان ،ڈاکٹر خفیظ الوہاب،انجمن قریشان کے صدر جان لالہ ، انسپٹر فضل وہاب بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا ہے تو مخالفین کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو چکا ہے اب کرپشن اور لوٹ مار کا کا خاتمہ ہو چکا ہے تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور عوام کے سائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی کے 26کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا تھا لیکن اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور تحریک انصاف کے حکومت میں یہ ایک ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا انہوں نے کہا کہ تخت بھائی کے خوبصورتی کے لیے تخت بھائی بائی پاس کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر ترقیاتہی کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بائی پاس کی وجہ سے جو دو مساجدکو نقصان پہنچے گا تو ان کے لیے صوبائی حکومت نے تیس لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ فاصلہ کم کرنے کے لیے رشکی سے تخت بھائی تک اٹھ کلو میٹر ایک اور لنک روڈ تعمیر کریں گے انہوں نے کہا کہ نکاس اب کے مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے دو ڈرینج بنایں گے جس سے سیلابی پانی سے تخت بھائی کا شہری علاقہ مخفوظ ہو جائے گا انہوں نے کہا ٹکر روڈ کو کشادہ کرنے کے لیے سڑک کے دونوں کناروں پر نکاس اب کی نالیوں کی تعمیر نو کے لیے 30لاکھ روپے کی فنڈز جاری کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلاخوف وخطر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں کسی کی دباو میں نہ ائیں صوبائی حکومت تاجر برادری کے دکھ و درد سے باخبر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تاجر برادری کے پر زور اپیل پر تخت بھائی میں 8ٹرانسفارمر لگا دئیے ہیں اور مزید پانچ ٹرانسفارمر وں کو لگا دیں گے انہوں نے کہا کہ پی کے 26میں اس وقت عوام کے فلاح وبہبود کے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کیے ہیں اور ان سے بہت جلد عوام مستفید ہو جایں گے انہوں نے کہا کہ ضلع مردان اور تین تحصیلوں میں تحریک انصاف حکومت بناے گی اور جب ضلعی حکومتیں قائم ہو جائیں تو عوام کی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :