مشرق وسطیٰ میں پائیدار ا من کیلئے مسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے‘ علامہ راغب نعیمی

آزادی فلسطینیوں کابنیادی حق ہے ،عالم اسلام اسرائیلیوں کی بربریت کیخلاف اٹھ کھڑاہو‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 31 جولائی 2015 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) معروف مذہبی ا سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار ا من کے لئے مسئلہ فلسطین کاحل ازحد ضروری ہے ،آزادی فلسطینیوں کابنیادی حق ہے ،عالم اسلام اسرائیلیوں کی وحشت انگیزی اوربربریت کے خلاف اٹھ کھڑاہو ،اسرائیل پرمسلم ممالک مشتر کہ طورپر دباؤڈال کرمسئلہ حل کروائیں ،جدید اسلحہ سے لیس مضبوط مسلم افواج سے دباؤ آئیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں اتحادالعلماء العالمین کے زیراہتمام بیروت میں منعقدہ اتحادالعلماء برائے فلسطین کانفرنس میں شرکت کے بعدوطن واپسی پرخطبہ جمعۃالمبارک کے دوران کیا۔انہوں نے مزیدکہ مغربی اورطاغوتی طاقتوں نے 1900سے 1950تک خطہ عرب میں مسلمانوں کی وحدت کوپارہ پارہ کرنے کے لئے جوکھیل کھیلااس کانتیجہ آج مشرق وسطیٰ اورعرب دنیامیں مسلسل انتشار کے صورت میں ہمارے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

سلطنت عثمانیہ کے انہدام اورفلسطین میں یہودیوں کی بستیوں کی تعمیر اورناجائزآبادکاری کی وجہ سے فلسطین میں مسلمانوں اوریہودیوں کی آبادی کاتناسب تبدیل کیاگیاجوکہ جنیواکنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس ناجائزآبادکاری کے نتیجہ میں فلسطین میں ساری دنیاسے یہودی لاکرآبادکئے گئے مگرکیاوجہ ہے کہ امریکہ سے یہودوں نے آنے سے انکار کردیا؟۔انہوں نے مز ید کہاکہ جب تک اقوام عالم مسلمانوں کے ساتھ ملکراسرائیلوں کی وحشت انگیزی اوربربریت کیخلاف اٹھ کھڑانہیں ہونگے تومسئلہ کاحل نہیں ہوگا۔پروشلم کومقدس شہرقراردے کراس کاکنٹرول عالم اسلام کی مقتدرحکومتوں سے جنیدہ فوجی دستوں کودیاجائے۔آپ نے مز ید کہا کہ اسرائیلی فلسطین میں انسانی حقوق خلاف ورزی کرنے سے بازآجائے۔

متعلقہ عنوان :