لیہ ،پاک آرمی نے 355افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا

450 سیلاب متاثرین کا مفت چیک اپ ،ادویات فراہم کی گئیں ، 150راشن پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے گئے

جمعہ 31 جولائی 2015 18:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) لیہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک آرمی نے کشتیوں کے ذریعے 355افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایااور 450 سیلاب متاثرین کو فری آرمی میڈیکل کیمپ میں مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 150راشن کے پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے فوجی جوانوں نے ڈیرہ غازیخان کے علاقے راجن پور میں فری آرمی میڈیکل کیمپ میں161مریضوں کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

تحصیل تونسہ میں انڈس ہائی وے برج ٹوٹنے سے ملتان کور کے فوجی جوان ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئے ۔ فوجی جوانوں نے کشتیوں کی مدد سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ملتان کور کے فوجی جوانوں نے حالات سنبھال لیے۔زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ ملتان کور کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :