نادرا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی درخواست دینے کا سافٹ ویئر تیار کر لیا

جمعہ 31 جولائی 2015 17:59

نادرا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) نادرا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی درخواست دینے کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نادرا کی آن لائن سروس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گے، آن لائن شناختی کارڈ کا فارم بھرنے والوں کو شناختی کارڈ ان کے پاکستانی پتے پر بھیجا جائیگا ذرائع کے مطابق آن لائن سروس کے ذریعے شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی اجراء اور تاریخ توسیع کی درخواست بھی دی جا سکے گی ٗمنصوبے کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :