فیصل آباد ٗ فراڈکیس میں8مجرموں کو 516سال کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 17:59

فیصل آباد ٗ فراڈکیس میں8مجرموں کو 516سال کی سزا سنا دی گئی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) فیصل آباد میں اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل کی عدالت نے2009ء کے فراڈکیس کافیصلہ سناتے ہوئے 8مجرموں کومجموعی طورپر516سال کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

فراڈ کیس میں فیصل آباد کی اینٹی کرپشن عدالت سے سزا پانے والے مجرمان بجلی کے بلوں پر فرضی ناموں سے ری فنڈ کلیم کرتے تھے، مجرموں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد رقم نکواکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صحیب رومی نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 میں سے3ملزمان کو شک کافائدہ دیکر بری کردیا،سزایافتہ مجرموں میں انکم ٹیکس اوربینک ملازمین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :