Live Updates

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ٗطلال چوہدری

فیصلے کے بعد عمران خان عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ،پی ٹی آئی کمیشن کے فیصلے پرٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان دانستہ طور پر عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتوکمیشن نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جتناوقت مانگاکمیشن نے دیا،آراوز کیخلاف نوے روز میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا،فیصلے کے بعد عمران خان عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ،پی ٹی آئی کمیشن کے فیصلے پرٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی۔

طلال چوہدری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب مثبت بات کاجواب بھی مثبت طریقے سے دیا جاتا ہے،پچھلے کمیشن کی رپورٹ پر آپ کی پارٹی میں اختلافات ہیں،آپ کے کارکنان آپ سے سوال کر رہے ہیں کہ کمیشن کیوں بنوایا،ایک اور کمیشن بناکر آپ کو شرمندہ کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے افتخار چودھری اور فخرو بھائی کی تعریفیں کرتے رہے بعد میں دونوں شخصیات کے ساتھ جو کیا سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ (ن )لیگ تحریک انصاف کو فیس سیونگ نہیں دے سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات