غیر قانونی شراب خانہ بند کیا جائے ، نوکوٹ کے شہریوں کا جھڈو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 31 جولائی 2015 17:52

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) غیر قانونی شراب خانہ بند کیا جائے ، نوکوٹ کے شہریوں کا جھڈو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، نوکوٹ کی مینگھواڑ برادری کے نوجوانوں نے جیسا رام ، تارا چند ، دھیرا مینگھواڑ اور دیگر کی قیادت میں جھڈو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مینگھواڑ محلے میں شراب خانہ قائم ہے جسکی وجہ سے ہم اہل محلہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ، شراب خانے پر سارا دن اوباش قسم کے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ، ہمارے بچے اور خواتین وہاں سے گزر نہیں سکتی ، مظاہرین نے کہا کہ ایس پی میر پور خاص نے نوکوٹ پولیس کو حکم بھی دیا تھا کہ شراب خانہ بند کروایا جائے مگر مقامی پولیس بااثر مالکان کا شراب خانہ بند کراوانے کے بجائے ان کی سرپرستی میں مصروف ہے ، مظاہرین نے ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ نوکوٹ میں قائم غیر قانونی شراب خانہ فوری طور پر بند کروایاجائے ۔