بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام تسلسل سے جاری رکھا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 31 جولائی 2015 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ مچھر کالونی میں جاری کلری نالے کی صفائی اور کچرے و ملبے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام تسلسل سے جاری رکھا جائے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ وملبہ کی فوری منتقلی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افرادکو تجاوزات کے ازخود خاتمہ کیلئے تیار کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کو تجاوزات کی وجہ سے صفائی کے عمل میں دشوایوں سے آگاہ اور دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے موقع پر موجود افسران نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ندی نالوں کی صفائی ،کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں ندی نالوں کی صفائی کا کام شب وروز جاری ہے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے وملبہ کی فوری منتقلی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کو ازخود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تیارکیا جارہا ہے ۔