خورشید شاہ اور قائم علی شاہ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 31 جولائی 2015 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر صوبے میں سیلابی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی سیلابی صورتحال، پارٹی معاملات کے حوالے سے اور ملک میں جاری سیلابی تباہ کاریاں اور صوبہ سمیت ملک بھر میں جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔