سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اقدامات بھر پور انداز میں جاری رکھے جائیں،جنرل راحیل شریف

صورتحال کے مطابق فوری اقدامات اٹھا کر اس کی اطلاع بعد میں دی جائے، آرمی چیف کی ہدایت پاک فوج کے سربراہ کا سیلاب متاثرین کیلئے فوج کا ایک دن کا راشن دینے کا بھی اعلان

جمعہ 31 جولائی 2015 17:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اقدامات بھر پور انداز میں جاری رکھے جائیں ۔ صورتحال کے مطابق فوری اقدامات اٹھا کر اس کی اطلاع بعد میں دی جائے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی ۔

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھی جائیں اوراس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ صورتحال کے مطابق فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور بعد میں اس کی اطلاع دی جائے ۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے فوج کا ایک دن کا راشن دینے کا بھی اعلان کیا ۔