اسلا م آباد : سینیٹ کی قائمہ کمٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 17:20

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا . اجلاس میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز سمیت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدی کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک مقید پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں. بیرون ملک زیادہ تر پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیس میں قید ہیں.

انہوں نے کہا کہ گورداس پور حملے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دئے ہیں. بھارت کے ساتھ تناؤ تشویشناک ہے ایل او سی پر تناؤ میں کمی آنی چاہئیے. انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی سے کشمیر کے مسئلے پر پیش رفت نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں بھارتی مداخلت سے متعلق معاملات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مری میں ہونے والے مذاکرات اہم ہیں.

مذاکرات ےکے لیے طالبان کا وفد بھی می پہنچ چکا تھا . ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا بلکہ منسوخی کا کہا ہے طالبان نے درخواست کی تھی کہ قیادت کا مسئلہ حل ہونے تک مذاکرات ملتوی کیے جائیں ،انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان سے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے. 2001 کے بعد ملا عمر کو کسی نے نہیں دیکھا، لیکن ہلاکت کب اور کہاں ہوئی اس کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم افغانستان میں تدفین کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے .

متعلقہ عنوان :