پاک نیوی کو آٹھویں بار کثیر القومی ٹاسک فورس150کی کمان سونپ دی گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان نیوی کو آٹھویں بار کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمان سونپ دی گئی ، کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین کے ہیڈکوارٹر یوایس نیو سینٹ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایاکہ ریئرایڈمرل معظم الیاس کو نیا کمانڈرمقررکردیاگیا، کثیر القومی ٹاسک فورس 150سمندر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کرتی ہے۔ یہ آٹھویں بار ہے کہ پاک نیوی کو کمان کی ذمہ داری سونپی گئی۔کمانڈر معظم الیاس کاکہناتھاکہ پاک نیوی اہم ذمہ داری اداکرنے کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔