مودی غلطیاں چھپانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں: مشاہد حسین

جمعہ 31 جولائی 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حقائق کے منافی اور بے بنیاد الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ مودی سرکار کو دلبڑا کرنا چاہئے اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں‘ مودی کئی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف تنقید کرکے اپنی غلطیاں چھپا رہا ہے ایسے الزامات لگا کربھارت اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔