الزام تراشی بھارت کی عادت ‘ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:شیخ رشید

جمعہ 31 جولائی 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی شروع سے یہ عادت رہی ہے کہ وہ پاکستان پر الزامات لگاتا ہے‘ ہماری مسافر ٹرین کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے آگ لگائی‘ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں‘ جب انڈیا ناکام ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملا اختر آئے یا کوئی اور مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور مثبت نتیجہ آئے گا فوج نے بہترین کردار ادا کیا ہے بھارت کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے یہ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جب انڈیاناکام ہوتا ہے تو وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :