کراچی : پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب موسم گرما کی تعطیلات میں کی گئی توسیع کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 17:11

کراچی :  پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب موسم گرما کی تعطیلات ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے.

(جاری ہے)

ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں توسیع بلا جواز کی گئی ہے تمام نجی اسکولز 3 اگست بروز پیر کو کھولے جائیں گے جن علاقوں میں سیلابی صورتحال نہیں ہے وہاں تدریسی عمل 3 اگست سے شروع کر دیا جائے گا. ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت تمام اضلاع میں صورتحال بہتر ہے . یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا حکم جاری کیا تھا.

متعلقہ عنوان :