غیر ملکی خواتین کی غیر اخلاقی سر گرمیاں،سفارتخانوں کے ملوث ہونے بارے میڈیا میں غلط تاثر دیا گیا: چوہدری نثار علی

جمعہ 31 جولائی 2015 17:10

غیر ملکی خواتین کی غیر اخلاقی سر گرمیاں،سفارتخانوں کے ملوث ہونے بارے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی خواتین کی پاکستان میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بعض سفارتخانوں کے ملوث ہونے بارے میڈیا میں غلط تاثر دیا گیا ‘ ماضی میں ایسی خواتین کو بعض شخصیات ویزے دلانے میں مدد کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران یہ نہیں کہا تھا کہ غیر ملکی خواتین کے اسلام آباد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے میں بعض سفارتخانوں کا بھی کوئی کردار ہے اس حوالے سے میڈیا میں غلط تاثر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ ماضی میں بعض شخصیات کایہ کردار تھا کہ وہ ایسی خواتین کو ویزے دلواتے رہے ہیں اور ویزوں کے اجراء کے لئے پاکستانی سفارتخانوں کوسفارشیں کی جاتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :