کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی میاں عیسیٰ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں جاری

جمعہ 31 جولائی 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے خیبر پختونخوا کے علاقے میاں عیسیٰ میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر الخیر سوسائٹی کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں ۔ کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق فاؤنڈیشن 2011ء سے اس علاقے میں کام کر رہی ہے ۔ یہ تنظیم میاں عیسیٰ میں مقامی لوگوں کی استعداد کار میں اضافے اور ناگہانی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے آگہی پیدا کر رہی ہے۔

لوگوں کو کسی بھی آفت اور ناگہانی صورتحال میں انخلاء کی مشقیں ،ایمرجنسی صورتحال میں خوراک کو محفوظ رکھنے ، ابتدائی طبی امداد اور دوسری ضروری تربیت فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں الخیر ویلیفیئر سوسائٹی کو کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی معاونت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن انحنیئرز ود آؤٹ بار ڈرز اورالخیر ویلفیئر سوسائٹی کے ایک وفد نے ضلع نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ کا دورہ کیا جہاں وفد کو میاں عیسیٰ میں ممکنہ سیلاب آنے کی اطلاع ملی ، چترال میں سیلاب سے تباہی کے بعد ہر اطلاع تشویشناک تھی، وفد نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے اور ڈی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا۔

وفد کو بتایا گیا کہ دریائے کابل میں ایکلاکھ 32ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا جس سے میاں عیسیٰ کو کوئی خطرہ نہیں، وفد کے نمائندوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال سے مقامی آبادی کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :