Live Updates

عمران خان نے ناراض رہنماؤں کو منالیا ‘جسٹس وجیہہ الدین کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2015 16:59

عمران خان نے ناراض رہنماؤں کو منالیا ‘جسٹس وجیہہ الدین کو کام جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف چیئر مین عمران خان نے ناراض رہنماؤں کو منالیا ‘جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور حامد خان سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پارٹی کے الیکشن باقاعدگی سے کرائے جائینگے اور مختلف عہدوں کیلئے راہ راست الیکشن ہونے چاہئیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ جہانگیر ترین کی بنیادی رکنیت ختم ہونی چاہیے ‘عمران خان نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ‘پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کے ساتھ ہیں ‘ قبضہ مافیا کے ساتھ نہیں ہیں ‘ پارٹی میں اصلاحات ہونی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور حامد خان نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی جس میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے ٹربیونل کی رپورٹ ‘ اوورسیز پاکستانیوں کے انتخابات ‘ پارٹی کی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان نے پارٹی کے ناراض رہنماؤں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور حامد خان کے ساتھ گلے شکوے دور کئے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہاکہ میرے کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تھے عمران خان کے ساتھ اچھی اور مثبت رہی دو اگست کو عمران خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی پارٹی کا الیکشن کمیشن اپنا فعال کر دارادا کرتی رہی ٹرم آف ریفرنس میں اوورسیز کے انتخابات بھی کرانے تھے وہاں پر مسائل پیدا ہوئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن ان خامیوں کو دور کریگا ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے پارٹی انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے

انہوں نے کہاکہ ہمارے ستر لاکھ ممبران ہیں ان کی الیکٹرک لسٹیں تیار ہورہی ہیں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ دوماہ کے اندر انہیں حتمی شکل دی جائے اور جلد از جلد پارٹی انٹرا انتخابات کرائے جائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات بھی آرہے ہیں ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ پارٹی کے مختلف عہدوں کیلئے برائے راست الیکشن ہونے چاہئیں جس کا طریقہ کار حامد خان وضع کرینگے انہوں نے کہاکہ میں نے بتایا ہے کہ کچھ فورسز کوشش کررہی ہیں کہ تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت نقصان پہنچایا جائے اور اندرونی طورپر کمزور کیا جائے اور نظریاتی ورکرز کو پارٹی سے ہٹایا جائے ہم نظریاتی ورکرز کے ساتھ ہیں قبضہ گروپ کے ساتھ نہیں ہیں خان صاحب بھی نظریاتی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پارٹی کے اندر اصلاحات چاہتے ہیں پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف عمران خان جتنی مضبوطی سے کھڑے ہونگے ہم ان کے ساتھ ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی فیصلے دیئے لیکن ان پر عملدر آمد کو آگے بڑھانے کیلئے طریقہ کار وضع کر نا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ہم ان کے موقف کی حمایت کرینگے اور سمجھتے ہیں کہ جو ڈیشل کمیشن میں کئی چیزوں پر فیصلے نہیں ہوئے کئی چیزیں توجہ طلب تھیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ٹربیونل کے فیصلوں پر قائم ہوں ان فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عمران خان نے ہمارے اس موقف کو سراہا ہے اور ہمارے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ خدانخواستہ ہم اپنے فیصلوں پرسمجھوتہ کرتے ہیں یا عمران خان کہتے ہیں کہ آپ کوئی اور موقف اختیار کریں اس سے نہ صرف ٹربیونل بلکہ عمران خان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گاحامد خان مزید اس معاملہ پر بات کرینگے اور فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے رابطے میں رہیں گے ایک سوال کے جواب میں حامد خان نے کہاکہ میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کہ جو ڈیشل کمیشن کیلئے ہم سے کسی قسم کی بھی معاونت یا مشورہ نہیں لیا گیا پارٹی میں اور بھی قانونی ماہرین تھے ان سے بھی بات نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں پارٹی کو سفر کر نا پڑا ان لوگوں سے مشورے لئے گئے جو اس کے اہل نہیں ہم نے بھی سبق سیکھا ہے اور عمران خان نے بھی سبق سیکھا ہے اہم قانونی معاملات تھے اس میں ضروری ہے کہ آئندہ قانونی لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ بہتر نتائج آسکیں انہوں نے کہاکہ مجھے الیکشن کمیشن کی سربراہی سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ میں نے خود ہی کہا کہ یہ مشق میں نے ایک بار کرلی ہے اور اب ذمہ داری کسی اور کوسونپی جائے ٹربیونل کے فیصلے اور جہانگیر ترین کی بنیادی رکنیت ختم کر نے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہاکہ ہم اپنے فیصلے پر سوفیصد قائم ہیں جہانگیر ترین کی بنیادی رکنیت ختم ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کام کر نے والے کو موقع دیں اور کئی لوگوں نے اچھا کام کیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں ٹربیونل کے تحلیل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جماعت کی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ ٹربیونل کو معطل کر دیا گیا ہے اور ہم کام نہ کریں لیکن ہم نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور اپنا کام جاری رکھا یہ ٹربیونل 2013میں قائم ہوا تھا ہم نے بعد میں محسوس کیا کہ ہم کئی آرڈیننس جاری کر چکے ہیں اب اس پر عملدر آمد کی ضرورت ہے اور عملدر آمد کی مشینری ہمارے پاس نہیں تھی ہم نے خود ٹربیونل کو معطل کر دیا تھا پارٹی کا الیکشن کمیشن بھرپور طریقے سے کام کریگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :