وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر سکھر ڈویژن کا الراجاگیر بند کا دورہ ،متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا جائزہ لیا

جمعہ 31 جولائی 2015 16:37

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی ، الراجاگیر بند پر جاری ترقیاتی کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے ،الرا جاگیر بند پر قائم تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی پانی کے بہاؤ کے جائزے کے لیے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرسنل سکریٹری مظہر علی خان کے ہمرا ہ الرا جاگیربند، زیرہ پوائنٹ ، گڑھی پٹھان سجن مہیسر کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران ایگزیکٹو انجینئر سکھر بیراج سید فیاض حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے گڑھی پٹھان کے مقام پر کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ ، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی اور مظہر علی خان نے سیلابی پانی سے متاثرین کے لیے قائم کی گئی خیمہ بستی کا جائزہ لیا اور وہاں محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کو چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرین کو تمام ترسہولیات کے ساتھ خشک خوراک کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور تمام متاثرین کی رجسٹریشن کی جائے،الرا جاگیر بندپر پاکستان نیوی کے امدادی کاموں،پی پی ایچ آئی ، کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا ریکارڈ چیک کیا اور معلومات حاصل کیں ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے الراجاگیر بندکے مقام پر محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر ولی محمد نائچ، ایگزیکٹو انجینئر سید فیاض حسین شاہ اور دیگر عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پتھروں کے کام کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور اپنے کام کو معیاری بناتے ہوئے توجہ دی جائے الراجاگیر بند کے حساس مقامات پرترقیاتی کام میں کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے افسران قانونی طور پرحکومتی رٹ کو بحال کرنے کے لیے تمام تر سرکاری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تجاوزات، دمدمہ فوری ختم کیے جائیں کسی صورت میں معذوری برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے تمام بند پر قائم محکمہ آبپاشی کی چیک پوسٹوں پر متعین داروغوں کو کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران پوری توجہ مرکوز رکھیں

تاکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے بند میں کوئی شگاف نہ پڑے،سجن مہیسر کے مقام پر قائم طبی کیمپ اور وٹرنری کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے اور کچے میں سیلاب پہلی مرتبہ نہیں آیا ہے پانچ لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی نہیں ہے انتظامات مکمل ہیں امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے موٹر بوٹس اور خیمے فراہم کی گئی ہیں مزید خیمے اور موٹر بوٹس منگواکر تمام متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کو کھانے پینے، صحت، ان کے جانوروں کی دیکھ بھال کا بندو بست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الرا جاگیر بند پر صرف حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کام کیے جارہے ہیں مزیدپانچ سو خیمے مزید منگوائے گئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان کو ہدایت دیں کہ وہ بند پر قائم طبی کیمپ، وٹرنری کیمپ میں تمام کام پر توجہ دیں اس موقع پر پاکستان نیوی کے قائم امدادی کیمپ میں موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :