چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شیخ عتیق احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 31 جولائی 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیٴرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل شیخ رفیق احمد کے بیٹے شیخ عتیق احمد کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے،شیخ عتیق احمدجمعہ کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ عتیق احمدنے جنرل ضیاء کے ڈکٹیٹرشپ میں دوران قید بڑی تکلیفیں اور تشدد برداشت کیا جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی اور شگر کے امراض میں مبتلا ہوگئے تھے اور وہ ہی امراض انہیں موت کی طرف لے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیخ عتیق احمدجیسے کارکن جیالوں کے لیے مشعل راہ کے طور پر ہمیشہ یاد رہیں گے جنہوں نے ملک کے مظلوم اورمحروم لوگوں کے حقوق کے حصول اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شیخ عتیق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دئے اور سوگوار خاندان کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :