گورنرخیبرپختونخوا کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمد اسلم کمبوہ سے اظہارتعزیت

جمعہ 31 جولائی 2015 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمد اسلم کمبوہ کی قیام گاہ گئے اور وہاں ان سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی گورنر کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

گورنر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ہمدردی کا اظہارکیا اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔