اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا تیمورخسروکی گورنرسردارمہتاب سے ملاقات، ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا

جمعہ 31 جولائی 2015 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا شہزادہ ایم تیمورخسرو نے جمعہ کے روز گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان سے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی ۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اورانہیں ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سردار مہتاب احمدخان نے انہیں ہدایت کی کہ اکاؤٹنٹ جنرل کے ادارے کی خدمات کو آئین وقانون کے ادارے میں رہتے ہوئے فاٹا تک وسعت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اورایجنسی سطح پر اکاؤنٹیبیلٹی دفاتر قائم کئے جائیں جن میں جدید کمپیوٹرائزڈسسٹم کے تحت ایسا نظام وضع کیا جائے کہ گھوسٹ ملازمین کاپتہ لگاکر ان کاخاتمہ کیاجاسکے اورغیرحاضر کاہل اورکام چور ملازمین کو بھی موثر طورپر کام میں لایا جاسکے نیزنظام میں موجود خامیوں اورکوتاہیوں کی اصلاح ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موثر اقدامات سے سرکاری ملازمین میں جوابدہی کااحساس بڑھے گا اوروہ عوام کی بروقت اوربھرپور خدمت پر توجہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :