کراچی ،رینجرز کی پے درپے کارروائیاں ،شہر میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند ہوگئی

جمعہ 31 جولائی 2015 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) رینجرز کی جانب سے پے درپے کارروائیوں کے بعد شہر قائد میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق خان نے بتایا کہ یوسف گوٹھ ،ناردرن بائی پاس اور بلوچستان ٹرمینل پر یومیہ 2لاکھ لیٹر ایرانی تیل فروخت ہوتا تھا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو ماہانہ 15کروڑ روپے نقصان ہورہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کارروائیوں کے باعث شہر میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند ہو کر رہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :