پیپلزپارٹی کے وزراء میں وزارت کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے

جمعہ 31 جولائی 2015 16:33

پیپلزپارٹی کے وزراء میں وزارت کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سندھ کابینہ میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی کے وزراء میں وزارت کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔اختلافات ختم کرانے کے لیے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میدان میں اتر آئے ہیں اور رابطے کرکے وزراء کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں حال ہی میں کی جانے والی تبدیلیاں بعض وزراء کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔

شرجیل انعام میمن اورمیر ہزار خان بجارانی وزارت ورکس اینڈ سروسز چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے میر ہزار خان بجارانی کو وزیر تعلیم کی ذمہ داری سونپی ہے ۔میرہزار خان بجارانی یہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس صورت حال میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وزراء سے رابطے کرکے انہیں منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔