پاکستان نیوی کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو ریئرایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان نیوی کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو ریئرایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔ریئر ایڈمرل نوید احمدرضوی نے جون 1985 میں پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز اورجناح نیول بیس اورماڑہ کی کمانڈز شامل ہیں۔

آپ کی اسٹاف تقرریوں میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( فریگیٹ پراجیکٹ) شامل ہیں۔آپ بیجنگ(چین) میں نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔آپ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ڈائریکٹنگ سٹاف کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کیا ہے۔

آپ کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیاہے۔ریئر ایڈمرل احمد سعیدنے دسمبر 1985 میں پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاکستان نیوی کی آبدوزآگسٹا90بی اور سب میرین سکواڈرن کی کمانڈ زشامل ہیں۔

آپ کی اسٹاف تقرریوں میں فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے چیف سٹاف آفیسراورنیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرین آپریشنز کی تقرریاں شامل ہیں۔آپ فرانس میں بطورمندوب بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( آپریشنز)کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل سعید احمد خان پاکستان نیوی وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے آرمڈ فورسز وار کورس کیا ہے۔آپ نے چین سے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس بھی کیا ہے۔آٓپ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کوستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :