Live Updates

عمران خان نے پارٹی میں ڈسپلن کو یقینی بنانے کیلئے سخت تنبیہ کا رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا

اتوار کے روز منعقدہ پارٹی اجلاس میں تمام رہنماؤں کو واضح طور پر آگاہ کر یں گے ‘ ذرائع

جمعہ 31 جولائی 2015 16:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے سخت تنبیہ کا رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی میں موجود بعض رہنماؤں کے درمیان اختلافات ، دھڑے بندیوں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے اطلاعات پر سخت پریشان اور ناراض ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آئندہ اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوراتوار کے روز منعقدہ پارٹی اجلاس میں تمام رہنماؤں کو واضح طو رپر آگاہ کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پی ٹی آئی کی بطور پارٹی کامیابی کے لئے اتحاد پر زور دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :