Live Updates

عمران خان اپنی پے در پے ناکامیوں کا غصہ عدلیہ اور سیاسی حریفوں پر نکالنے سے گریز کریں‘ خواجہ سعد رفیق

جمعہ 31 جولائی 2015 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پے در پے ناکامیوں کا غصہ عدلیہ اور سیاسی حریفوں پر نکالنے سے گریز کریں، عمران ”روندو“ کھلاڑی ہیں، کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا ، اُن کا ٹریڈ مارک ہے لیکن ضد ، انا اور سازش کی عمرانی سیاست ناکام رہے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کو مسائل کے زرداب سے نکالنے کیلئے مصروفِ عمل ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو توانائی دی۔

پی ٹی آئی ہمیں بار بار ٹارگٹ کر رہی ہے جبکہ ہم اُسے مکمل تباہی سے بچانے میں مصروف ہیں، مثبت اور تعمیر تنقید کا راستہ پی ٹی آئی کی صحت کیلئے بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران ”روندو“ کھلاڑی ہیں، کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا ، اُن کا ٹریڈ مارک ہے،عمران کا حاسدانہ ، متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات