مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ، پاکستان زندہ باد کے نعرے، بھارتی فوج کا کشمیریوں پر تشدد

جمعہ 31 جولائی 2015 16:22

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ، بھارتی فوج پاکستانی پرچم لہراتا دیکھ کر مشتعل ہو گئی اور کشمیری نوجوانوں پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے باعث متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں بھارتی فورسز کی بربریت اور کالے قوانین کیخلاف احتجاج کیا جا رہا تھا کہ کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرانا شروع کر دیئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ، پاکستانی پرچم لہراتا دیکھ کر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بھارتی فوج مشتعل ہو گئی اور کشمیریوں پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے نوجوان زخمی بھی ہوئے تاہم پاکستانی پرچم لہرایا جاتا رہا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔

بھارتی قابض فوج کے تشدد سے متعدد کشمیری نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستانی جھنڈوں کو لہرایا جاچکا ہے جس پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔