پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کو عازمین کے ٹیلی فون نمبروں کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)پرائیویٹ سکیم کے تحت گروپ آرگنائزرز کے پاس حج درخواستیں جمع کروانے والوں کے کوائف ‘ تصاویر اور دیگر تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر جاری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے والے اپنے قومی شناختی کارڈیا پاسپورٹ کا نمبر درج کر کے وزارت کے پاس اپنی درخواست جمع ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور نے گروپ آرگنائزرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ہمراہ جانے والے حاجیوں کے پاکستان اور سعودی عرب میں ٹیلی فون نمبر وں کی فہرست وزارت کو فراہم کریں اور انہیں اپنی اپنی ویب سائٹ پر بھی مہیا کریں-