حج کے موقع پر قربانی کے لئے سعودی عرب میں 30لاکھ جانور درآمد کئے جائیں گے

جمعہ 31 جولائی 2015 16:20

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حج اور عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے لئے سعودی عرب میں 30لاکھ بھیڑیں اور اونٹ درآمد کئے جائیں گے - اسلامی ترقیاتی بینک 10لاکھ جبکہ مقامی پرائیوٹ درآمد کنند گان 20لاکھ جانورسوڈان ‘ صومالیہ اور جبوتی سے درآمد کریں گے-عرب نیوز کے مطابق ان ملکوں نے یقین دلایا ہے کہ ضرورت کے مطابق جانوروں کا سٹاک دستیاب ہے چنانچہ مارکیٹ میں جانوروں کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کے باعث اس سال جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی توقع نہیں-زیادہ تر حاجی بڑے بھیڑ کی قربانی کرنا پسند کرتے ہیں جو 500ریال میں بآسانی دستیاب ہوتی ہے -