حاجیوں کی تربیت کے لئے کتاب اور ویڈیوفلمیں ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئیں

جمعہ 31 جولائی 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے ر ہنمائے حج کے نام سے نئی کتاب تیار کروالی ہے جو وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے اور بآسانی ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے مختصر دورانیے کی پانچ ویڈیو فلمیں بھی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں اور عازمین سے کہا ہے کہ و ہ انہیں دیکھ کر ضروری معلومات حاصل کر لیں ۔