چندا بی بی کی بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے منی کی طرح پاکستان پہنچانے میں مدد کی اپیل

جمعہ 31 جولائی 2015 16:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جالندھر میں ریلوے سٹیشن سے گرفتار 28 سالہ پاکستانی خاتون جو کہ ماموں سے بچھڑ گئی تھی کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے‘ چندا بی بی نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی منی کی طرح پاکستان پہنچانے میں مدد کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھارتی پولیس نے جالندھر ریلوے سٹیشن سے ماموں سے بچھڑ جانے والی اٹھائیس سالہ پاکستانی خاتون چندا بی بی کو حراست میں لے لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندا بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ماموں کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس پر ماتھا ٹیکنے آئی تھی تاہم ریلوے سٹیشن پر ماموں سے بچھڑ گئی۔ چندا بی بی نے مطالبہ کیا کہ اداکار سلمان خان میری مدد کو آئیں اور جس طرح انہوں نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کو پاکستان پہنچایا تھا اسی طرح مجھے بھی بحفاظت میرے وطن پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :